ابرارالحق کی بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر وائرل

والدین ہوشیار رہیں، بچے وہی سیکھتے ہیں جو وہ دیکھتے ہیں، بچے وہ ہر گز نہیں سیکھتے ہیں جو اٴْنہیں بتایا جاتا ہے، ٹوئٹ

پیر 23 نومبر 2020 19:14

ابرارالحق کی بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) پاکستان کے معروف گلوکار و سانگ رائٹر ابرار الحق کی سوشل میڈیا پر بیٹی کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔نوجوانوں کے من پسند گلوکار ابرار الحق نے ٹوئٹر اکائونٹ پر اپنی ننھی پری کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جسے اٴْن کے مداحوں اور فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ابرارالحق کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ایک گاڑی میں موجود ہیں اور دھوپ کی شعائوں سے بچنے کیلئے اپنے ماتھے پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں، اسی طرح اٴْن کی بیٹی بھی اپنے ہاتھ کے ذریعے اپنی آنکھوں کو دھوپ سے بچا رہی ہے۔ابرارالحق نے یہ خوبصورت تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے ساتھ میں والدین کے لیے ایک بہت اہم اور معنی خیز پیغام بھی شیئر کیا ہے۔ابرارالحق کا اپنی ٹوئٹ میں والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’والدین ہوشیار رہیں، بچے وہی سیکھتے ہیں جو وہ دیکھتے ہیں، بچے وہ ہر گز نہیں سیکھتے ہیں جو اٴْنہیں بتایا جاتا ہے۔‘ابرارالحق کی یہ ٹوئٹ اب تک 5 ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں جبکہ 117 افراد نے اٴْن کی یہ ٹوئٹ ریٹوئٹ بھی کی ہے۔