اسلام کی خاطر ماڈلنگ چھوڑنے والی انعم ملک کی بیٹی کیساتھ تصویر مقبول

پیر 23 نومبر 2020 20:00

اسلام کی خاطر ماڈلنگ چھوڑنے والی انعم ملک کی بیٹی کیساتھ تصویر مقبول
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) دین اسلام کی خاطر ہمیشہ کیلئے ماڈلنگ چھوڑنے والی انعم ملک نے سوشل میڈیا پر بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کردی ہے۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر انعم ملک کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اٴْنہوں نے حجاب کے ساتھ سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ وہ گود میں اپنی ننھی پری کو اٴْٹھائے صوفہ پر بیٹھی مٴْسکرا رہی ہیں۔سابق ماڈل کی شیئر کردہ تصویر ماں اور بیٹی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کرتی نظر آرہی ہے ۔انعم ملک کی پوسٹ پر اٴْن کے تمام چاہنے والوں کی طرف سے مثبت بھرے پیغامات آرہے ہیں جبکہ اب تک اٴْن کی تصویر پر اب تک ہزاروں لائکس بھی آچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :