علی ظفر کے سندھی گیت کا پرومو جاری

پیر 23 نومبر 2020 20:00

علی ظفر کے سندھی گیت کا پرومو جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) گلوکار اور اداکار علی ظفر نے مقبول ترین بلوچی گیت ’لیلا او لیلا ‘ کی کامیابی کے بعد سندھی گیت ’’ الّے ‘‘ کا پرومو جاری کردیا۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر 13 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ نے گزشتہ سال علی ظفر کے ساتھ گلوکاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر گلوکار نے مداح کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے عروج کے ساتھ بلوچی گیت ’لیلا او لیلا‘ بنایا تھا۔

(جاری ہے)

علی ظفر اور عروج فاطمہ کے اس گیت کو شائقین کی جانب سے اتنا پسند کیا گیا کہ گیت نے مقبولیت کے ریکارڈ اپنے نام کرلئے ، یوٹیوب پر اب تک اس ویڈیو کو 2 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ اسی مقبولیت کے پیش نظر گلوکار نے اپنی مداح کے ساتھ ایک اور گیت کا پرومو جاری کردیا ہے۔علی ظفر انسٹا گرام پر جاری کردہ پرومو میں سندھی روایتی رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ’لیلا او لیلا ‘ کی کامیابی کے بعد اس بار میں اور فاطمہ ’الّے‘ گیت کے ساتھ واپس آرہے ہیں جوکہ رواں ماہ 26 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :