حکومت ،اپوزیشن سمیت ہر پاکستانی مسئلہ کشمیر کے معاملے پر متحد ہے‘ چوہدری سرور

نر یندر مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے،وزیر اعظم کشمیریوں کے تر جمان بن کر دنیا میں ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں‘ گورنر پنجاب

پیر 23 نومبر 2020 20:40

حکومت ،اپوزیشن سمیت ہر پاکستانی مسئلہ کشمیر کے معاملے پر متحد ہے‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن سمیت ہر پاکستانی مسئلہ کشمیر کے معاملے پر متحد ہے، کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے اس کی آزادی کیلئی22کروڑ پاکستانی اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کر نے کوتیار ہیں،نر یندر مودی دنیا کا سب سے بڑا انسانیت کا قاتل اور دہشت گرد ہے،وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے تر جمان بن کر دنیا میں ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے گور نرہائوس لاہور میں ’’کشمیر کانفر نس ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک، چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ ،‘کشمیر ی لیڈر کنول حیات، رکن اسمبلی سردار مہندر پال سنگھ اورمفتی عبد القوی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ نر یندر مودی کی قیادت میں بھارتی افواج نے کشمیر یوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں اور کوئی شک نہیں کہ نر یندر مودی جب سے اقتدار میں آئے ہیں وہ بھارتی پنجاب کے بعد اب کشمیر یوں کا بھی قتل عام کر رہا ہے اور وہ انسانوں کو قتل کر نا والا دنیا کا سب سے بڑادہشت گرد بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج صرف کشمیر یوں کو ہی نہیں بھارت کے اندر مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو بھی آر ایس ایس کے دہشت گرد دن دیہاڑے قتل کر رہے ہیں اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں دنیا کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے بھارت کی اس دہشت گردی کا سخت نوٹس لینا چاہیے اور بھارت کو اس دہشت گردی سے روک جا ئے میں مسئلہ کشمیر کے معاملے پر بر طانیہ سمیت یورپی اراکین پار لیمنٹ کے ساتھ رابطوں میں ہوں اور مسئلہ کشمیر کو ہرسطح پرا جاگر کیا جارہا ہے ۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ آج کشمیر میں بچوں کو انکے والدین اور والدین کو بچوں کے سامنے قتل کیا جارہا ہے اور بد قسمتی سے بھارتی مظالم ختم نہیں ہو رہے بلکہ ان میں اضافہ ہورہا ہے اور پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت کیسے کشمیر یوں پر ظلم کر رہا ہے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کشمیر یوں کی سفیر ہیںاور کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والا ہر فرد کشمیر یوں کے ساتھ کھڑا ہے اور آج پوری دنیا کے بڑے بڑے میڈیا گروپ بھی بھارت کی دہشت گرد ی کو بے نقاب کر رہے ہیں کیونکہ حکومت پاکستان دنیا کے کونے کونے میں کشمیر یوں کی آواز پہنچا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر ی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیںا ور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور بھارت کے مظالم کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائیگا صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر جتنے مظالم کر رہا ہے اس کی ہٹلر کے دور میں بھی کوئی مثال نہیں ملتی وقت آچکا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے خاموش تماشائی بننے کی بجائے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کر ے کیونکہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں امن قایم نہیں ہوسکتا ۔

اس موقعہ پر دیگر مقررین نے بھی کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ہے ۔