مشتاق غنی کی اسد قیصر سے ملاقات ،قانون سازی اور کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال

حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گیے بروقت احتیاطی اقدامات سے حالات قابو میں ہیں، اسد قیصر

پیر 23 نومبر 2020 22:19

مشتاق غنی کی اسد قیصر سے ملاقات ،قانون سازی اور کورونا وائرس کی دوسری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قانون سازی اور کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں پارلیمان کے کردار اہم ہے،حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گیے بروقت احتیاطی اقدامات سے حالات قابو میں ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا گیا ہے جس میں حزب اختلاف اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر بحیثیت مجموعی اس صورتحال سے قوم کو نکالنا ہے۔ مشتاق غنی نے کہاکہ ملک کی موجود صورتحال میں پارلیمان کا کردار بہت اہم ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار انتہائی اہم ہے۔