پاک افغان ترجیحی تجارتی معاہدے پر مزاکرات کو جلد مکمل کیا جائے،اسد قیصر

پاک-افغان فرینڈشپ گروپس اور ٹاسک فورس کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی، اسپیکر قومی اسمبلی کااجلاس سے خطاب پاک-افغان تجارت و سرمایہ کاری سیمینار دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے، مشیر تجارت عبد الرزاق دائود

پیر 23 نومبر 2020 22:19

پاک افغان ترجیحی تجارتی معاہدے پر مزاکرات کو جلد مکمل کیا جائے،اسد ..
ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاک افغان ترجیحی تجارتی معاہدے پر مزاکرات کو جلد مکمل کیا جائے،پاک-افغان فرینڈشپ گروپس اور ٹاسک فورس کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرِ صدارت پاک افغان فرینڈشپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جسمیں ممبران قومی اسمبلی یعقوب شیخ، شندانہ گلزار، وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے ارباب شہزاد اور وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان صادق خان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں کسٹم حکام صوبائی چیف سیکرٹری بلوچستان بھی شریک تھے ۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے دورہ افغانستان کے دوران افغان حکومت اور تاجر برادری سے ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں پیش رفت سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

عبد الرزاق دائود نے کہاکہ پاکستان میں گزشتہ ماہ ہونے والے پاک-افغان تجارت و سرمایہ کاری سیمینار دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کو وسعت دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔

اسد قیصر نے کہاکہ پاک-افغان بارڈر پر درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے پاک-افغان فرینڈشپ گروپ اور ٹاسک فورس کی کاوشوں کے نتیجے میں پاک-افغان تجارت و سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار افغانستان کے 23 اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل وفد نے تجارت اور سرمایہ کاری کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کیا ہے انہوںنے کہاکہ پاک-افغان فرینڈشپ گروپس اور ٹاسک فورس کی ایکزیکٹیو کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔اسد قیصر نے کہاکہ پاک-افغان ترجیحی تجارتی معاہدے پر مزاکرات کو جلد مکمل کیا جائے۔ اسپیکرقومی اسمبلی