قومی تربیتی بیورو میں سینٹرز آف ایکسیلینس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ملک میں فنی ، پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا ، وزیر تعلیم شفقت محمود

پیر 23 نومبر 2020 22:19

قومی تربیتی بیورو میں سینٹرز آف ایکسیلینس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام کے تحت ملک میں فنی، پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے قومی تربیتی بیورو میں سینٹرز آف ایکسیلینس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔سینٹرز آف ایکسیلینس کا مقصد نوجوانوں اور ٹی وی ای ٹی پریکٹیشنرز کیلئے تربیت کی فراہمی کو فروغ دینا ہے۔

سینٹرز آف ایکسیلینس کا قیام TVETایس ایس پی کے ذریعہ فراہم کی جانے والی امداد کا ایک بہت اہم حصہ ہے جسے یورپی یونین،جرمنی اور ناروے کا مالی تعاون حاصل ہے۔سینٹر کو قومی اور صوبائی سطح پر قومی پیشہ ور اور تکنیکی تربیتی کمیشن ، تکنیکی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت اتھارٹی اور متعدد سرکاری اور نجی شعبہ کے اداروں کے ساتھ قریبی تعاون سے چلایا جائے گا کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سینٹر کا سنگ بنیاد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودنے یورپی یونین ، جرمنی اور ناروے کے سفیروں کے ہمراہ رکھا۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سنٹر کی تکمیل سے پاکستانی ٹی وی ای ٹی سسٹم کو مستقل طور پر تربیت، تشخیص ، کیریئر سے متعلق مشاورت اور ملازمت کی فراہمی میں راہ ہموار ہوگی۔سینٹر میں جدید ترین سہولیات ہوں گی جو TVETکے پریکٹیشنرز اور پیشہ ور طلبائ کو یکساں طور پر تربیت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

حکومت نے وفاقی سطح پر ٹی وی ای ٹی کے شعبے کوخا ص اہمیت دی ہے۔ تمام اقدامات میں نجی شعبے کی شمولیت ، تربیت کے مشمولات کے ڈیزائن سے لے کر تربیت کی ترسیل اور تشخیص تک اس بات کو یقینی بنانا اہم ہے کہ پیش کردہ خدمات قابل تقلید ہوں۔اس موقع پر پاکستان میں یوروپی یونین کے سفیر آندروولا کمینہرا نے خطاب کرتے ہو ئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے معیاری تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کی اہمیت پر زور د یا۔

انہو ں نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا ہے کہ مراکز آف ایکسیلنس بھی اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ اپنا کردار کوزیادہ موثر انداز میں ادا کرے۔ انہو ں نے کہا کہ میں خاص طور پر خوش ہوں کہ تربیت یافتہ اساتذہ اور طلبہ میں سے کم از کم 30 فیصد خواتین ہیں۔ پاکستان میں جرمنی سفارتخانے کے انچارج ڈیفائر ڈاکٹر ڈیکمان نے کہا کہ خواتین کو افرادی قوت میں شامل ہونے کے لئے ضروری صلاحیتوں سے آراستہ کرنا نہ صرف ان کو طاقت دیتا ہے بلکہ یہ خاندانوں ، برادریوں اور پاکستان کے تمام معاشرے ، معیشت کیلئے فائدہ مند ہے۔

پاکستان میں ناروے کے سفیر مسٹر کیجیل گنار ایریکسن نے پاکستان کے ٹی وی ای ٹی سیکٹر کی ترقی میں ناروے کی حکومت کے تعاون پر روشنی ڈالی۔انہو ں نے کہا کہ جدید ٹی ای ای ٹی کی ترسیل میں نجی شعبے کے ساتھ منسلک ہو نا خوش آئند ہے۔ اس موقع پر این اے وی ٹی ٹی سی کے چیئرمین سید جاوید حسن نے کہا کہ ٹی وی ای ٹی کے شعبے کو معیاری بنانے کیلئے این اے وی ٹی ٹی سی ملک بھر میں نجی اور سرکاری شعبے کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔