بلاول بھٹوزرداری کا کاشف علی بونجوی سے تعزیت کا اظہار

پیر 23 نومبر 2020 22:22

بلاول بھٹوزرداری کا کاشف علی بونجوی سے تعزیت کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی دیامیر استور ڈویژن کے اطلاعات سیکٹری کاشف علی بونجوی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو پی پی پی چیئرمین نے کاشف علی بونجوی سے ان کے والد حاجی محمّد شفا کے انتقال پر ہمدردی کا اظہار کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لیئے جنت الفردوس اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔