سی پیک منصوبے کے مخالف تنہار ہ جائیں گے، نائب صدر ایف پی سی سی آئی قیصر خان داودزئی

پیر 23 نومبر 2020 23:21

سی پیک منصوبے کے مخالف تنہار ہ جائیں گے، نائب صدر ایف پی سی سی آئی قیصر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری قیصر خان داودزئی نے لور دیر کے ممتاز صنعت کارحاجی عابد الرحمان، حاجی نعیم الرحمان اور مشتاق الرحمان ، ریاض خٹک، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی اور دیگر سے ملاقات کے موقع پر کہاکہ سی پیک منصوبے سے جنوبی ایشیائی ممالک باہم مربوط ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس منصوبے میں شامل تمام ممالک مل کر ترقی کریں گے اور اس منصوبے کے مخالف تنہارہ جائیں گے۔

(جاری ہے)

قیصر خان داودزئی نے کہاکہ چین نے ایران سے معاہدہ کرکے بھارت کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کا خواب خا ک میں ملا دیا ہے جبکہ لداخ میں اسے ذلت آمیز شکست بھی دی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان کی معیشت کا گراف انتہائی تیز رفتاری سے اوپر لے جائے گا۔آخر میں قیصر خان داودزئی نے لوردیر اقتصادی زون کے حوالے سے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ جلد از جلد لور دیر اقتصادی زون منصوبے پر بھی کام شروع کرے ۔ اس منصوبہ سے لوردیر کے صنعت کاروں کیلئے فائدہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ دیر اور دیگر علاقوں میں بے روزگاری میں کمی آئے گی۔