قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون،خیبر پختوخواہ نے سنٹرل پنجاب کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی
پیر 23 نومبر 2020 20:33
(جاری ہے)
مہران ابراہیم اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں کوئی اضافہ نہ کر سکے اور 13 رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔ جبکہ گزشتہ روز کے دوسرے ناٹ آئوٹ بیٹسمین عادل امین نے نصف سنچری مکمل کی ۔
انہوں نے 53 رنز بنائے ۔ زوہیب خان 14 اور ریحان آفریدی 36 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے ۔ خیبر پختونخواہ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے ۔ احمد صفی عبداللہ نے تین جبکہ بلاول اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا ۔ میچ میں سنٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں 158 اور دوسری اننگز میں 248 جبکہ خیبر پختونخوا نے پہلی اننگز میں 236 رنز بنائے ۔ خیبر پختونخوا کے ساجد خان نے میچ 10 وکٹیں حاصل کیں ۔ اسی طرح نیشنل اسٹیدیم میں کھیل جانے والے دوسرے میچ میں سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان میچ ڈرا ہو گیا ۔ سندھ نے میچ کے چوتھے اور آخری روز 190 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر دوسری اننگز کا آغاز کیا اور 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 253 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئیر کر دی ۔ سعود شکیل 70 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ شرجیل خان گزشتہ روز 121 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے تھے ۔ محمد عمران نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ سدرن پنجاب کو میچ جیتنے کے لیے 342 رنز کا ہدف ملا ۔ سدرن پنجاب نے دوسری اننگز میں 62 اوورز کے کھیل میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے ۔ اس طرح میچ برابری پر ختم ہو گیا ۔ سدرن پنجاب کی جانب سے سیف بدر نے 70 ناٹ آئوٹ ، زین عباس نے 42 اور عمران رفیق نے 41 رنز بنائے ۔ میچ میں سندھ نے پہلی اننگز میں 383 جبکہ سدرن پنجاب نے 295 رنز اسکور کئے تھے ۔این بی اسپورٹس کمپلیکس میں بلوچستان اور ناردرن کی ٹیموں کے درمیان بھی کھیلا جانے والا میچ ڈرا ہو گیا ۔ چوتھے اور آخری روز بلوچستان نے اپنی دوسری اننگز 223 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر کھیل کا آغاز کیا اور 5 وکٹوں پر 250 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئیر کر دی ۔ عظیم گھمن گزشتہ روز 91 رنز پر آئوٹ ہو ئے تھے جبکہ چوتھے روز اکبرالرحمان 93 رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔ ناردرن جس نے پہلی اننگز میں 275 رنز بنائے تھے، اس میچ کو جیتنے کے لیے 394 رنز کا ہدف ملا لیکن ناردرن کی ٹیم 84 اوورز کے کھیل میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 385 رنز بنا سکی ۔ عمر امین نے 123 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 17 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ۔ محمد نواز نے 95 جبکہ حماد اعظم نے 53 رنز بنائے ۔ بلوچستان کے کاشف بھٹی نے 159 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ بلوچستان نے پہلی اننگز میں 418 رنز بنائے تھے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.