خوشبو کی شاعرہ ، پروین شاکر کا 68 واں یوم پیدائش منایا گیا

اردو کی معروف شاعرہ پروین شاکر 24 نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں

منگل 24 نومبر 2020 11:54

خوشبو کی شاعرہ ، پروین شاکر کا 68 واں یوم پیدائش منایا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) اردو کی معروف شاعرہ پروین شاکر کے چاہنے والوں نی24نومبر کو ان کی 68 ویں سالگرہ منا ئی۔ خوشبو کی شاعرہ قرار دی جانے والی پروین شاکر کسی تعارف کی محتاج نہیں ، محبت کی خوشبو کو لفظوں میں پرونے والی اس شاعرہ کی آج سالگرہ ہے ، اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں ان کے مداح نہ صرف کیک کاٹیں گے بلکہ پروین شاکر کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کریں گے ۔

پروین شاکر 24 نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔پروین شاکر کے والد کا نام سید شاکر حسن تھا، آپ کے نانا حسن عسکری نے انہیں ادبی دنیا میں روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری لینے کے بعد وہ سول سروس ا?ف پاکستان میں اعلیٰ عہدے پر فائز رہیں، انہوں نے کچھ عرصہ جامعہ کراچی میں تدریس کے فرائض بھی سر انجام دیے ۔

(جاری ہے)

پروین شاکر کی شاعری کا موضوع عورت اور محبت ہے، ان کے مجموعہ کلام میں خوشبو، صد برگ، خود کلامی، انکار اور ماہ تمام قابل ذکر ہیں۔ پروین شاکر کو اردو ادب کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کے باعث بہت کم عرصے میں اندرون اور بیرون ملک بے حد شہرت حاصل ہوگئی، انہیں پرائڈ ا?ف پرفارمنس اور ا?دم جی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ اپنی شاعری سے ادبی دنیا میں نام بنانے والی شاعرہ 26 دسمبر 1994ء کواسلام ا?باد میں ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں۔ انسانی جذبات و احساسات کو لفظوں میں سمونے والی یہ شاعرہ ہمیشہ اہل ذوق کے دلوں میں زندہ رہیں گی ۔