تحمل مزاجی اور قناعت پسند ی کے حامل لوگ پسند ہیں‘ شبیر جان

اگر کسی شخص میں آگے بڑھنے کی لگن نہیں تو اس کی زندگی بے مقصد ہے ‘ سینئر اداکار

منگل 24 نومبر 2020 13:23

تحمل مزاجی اور قناعت پسند ی کے حامل لوگ پسند ہیں‘ شبیر جان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء)سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کی لگن کے بغیر کامیابی حاصل کرنا نا ممکن ہے ،تحمل مزاجی اور قناعت پسند ی کے حامل لوگ پسند ہیں،معاشرے میں ٹھہرائو کی بجائے بڑی تیزی سے تبدیلی آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں کئی سالوں سے پروفیشنل زندگی گزار رہا ہوںاور میری زندگی کا تجربہ ہے کہ اگر کسی شخص میں آگے بڑھنے کی لگن نہیں تو اس کی زندگی بے مقصد ہے ۔

جو شخص آگے بڑھنے کی لگن کرکے محنت کرتے ہیں وہی کامیابیوں کی منازل طے کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کامیابی او رناکامی ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن ناکام لمحات سے مایوس ہونے کی بجائے اسے اپنی طاقت بنا کر آگے بڑھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک جتنے بھی لوگ کامیا ب ہوئے ہیں و ہ صبر و تحمل کے حامل لوگ ہیں۔ جلد باز اور عجلت میں کا م کرنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔