میرے اندر اداکاری کا ٹیلنٹ سینئر اداکار جمیل بسمل (مرحوم ) نے تلاش کیا ‘حسن مراد

کامیڈی کی طرف آنے والے جتنے بھی اداکار ہیں وہ منور ظریف کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں ‘گفتگو

منگل 24 نومبر 2020 13:23

میرے اندر اداکاری کا ٹیلنٹ سینئر اداکار جمیل بسمل (مرحوم ) نے تلاش کیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) معروف اداکار حسن مراد نے کہا ہے کہ میرے اندر اداکاری کا ٹیلنٹ سینئر اداکار جمیل بسمل (مرحوم ) نے تلاش کیا ،وہ میرے استاد ہیں جنہوں نے سب سے پہلے مجھے اسٹیج کی دنیا میں متعارف کروایا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سکول کے زمانے سے ہی مجھے اداکاری کا شوق تھا اور لیجنڈ اداکار منور ظریف میرے فیورٹ اداکار تھے ،میں ایک مرتبہ اپنے ماموں کے ساتھ انکی فلم کی شوٹنگ دیکھنے کے لئے گیا جہاں ان سے میری سرسری سی سے ملاقات ہوئی مگر وہ اس قدر گرمجوشی سے ملے جس کو میں کبھی فراموش نہیں کر سکا ۔

منور ظریف نے پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ کامیڈی کی طرف آنے والے جتنے بھی اداکار ہیں وہ سب منور ظریف کو ہی اپنا آئیڈیل مانتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ آج نجی ٹی وی چینلز پر ہونے والے مزاحیہ شوز سے ہماری پہچان پوری دنیا میں ممکن ہوئی ہے اور اس کا کریڈٹ الیکٹرانک میڈیا کو جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :