گلگت بلتستان میںانصاف ملنے تک پارٹی کارکنوں کا غصہ کم نہیں ہوگا‘ قمر زمان کائرہ

وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور گلگت بلتستان میں آگ سے نہ کھیلے‘ صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب

منگل 24 نومبر 2020 13:46

گلگت بلتستان میںانصاف ملنے تک پارٹی کارکنوں کا غصہ کم نہیں ہوگا‘ قمر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میںپرامن احتجاج کو طاقت سے دبانا بدقسمتی ہے،پیپلز پارٹی کی جیتی نشست کوشکست میں بدلنا قابل قبول نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںقمرزمان کائرہ نے کہاکہ انصاف ملنے تک گلگت میں پارٹی کارکنوں کا غصہ کم نہیں ہوگا۔پیپلز پارٹی نے کبھی گھیرا ئوجلا ئوکی سیاست نہیں کی،ہم سیاسی عمل پر یقین رکھتے ہیں، وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور گلگت بلتستان میں آگ سے نہ کھیلے۔