یونیورسٹی آف میانوالی میں مستقل وائس چانسلر کی جلد ازجلد تعیناتی سمیت دیگرتمام امورکوگورنر پنجاب اورحکومت پنجاب سے حل کرائوںگا‘ سردارمحمدسبطین خان

منگل 24 نومبر 2020 13:52

یونیورسٹی آف میانوالی میں مستقل وائس چانسلر کی جلد ازجلد تعیناتی ..
میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) یونیورسٹی آف میانوالی کے طلباء اوراساتذہ کے وفد کی ڈاکٹر مسعودافضل کی قیادت میں گزشتہ روزڈی سی آفس میں ممبران سینڈیکیٹ کمیٹی صوبائی وزیر جنگلات پنجاب محمد سبطین خان,پارلیمانی سیکریٹری بلدیات ملک احمدخان بھچر‘منتخب ممبران پنجاب اسمبلی عبدالرحمن ببلی خان‘امین اللہ خان ڈپٹی کمشنر میانوالی عمرشیر چھٹہ اور پارٹی کے دیگر عہدیداروں سیاہم ملاقات۔

وفدکے ارکان میں پروفیسرڈاکٹر مسعودافضل،کمپیوٹر سائینس ڈیپارٹمنٹ کے لیکچررمحمدبلال اور کیمسڑی ڈپارٹمنٹ کے سٹوڈنٹ محمد ذیشان (جائنٹ سیکرٹری پاکستان یوتھ پارلیمنٹ) شامل تھے ‘اس ملاقات میں یونیورسٹی آف میانوالی سے متعلق اہم امورزیر غوآئے مختلف مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ڈپٹی کمشنرعمرشیرچٹھہ نے صوبائی وزیرہائیر ایجوکیشن وانفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب راجہ یاسرہمایوں سرفراز کی گزشتہ مہینے میانوالی آمداورمیٹنگ کی تفصیلات اورکیئے گئے فیصلوں اورتجاویز بارے شرکاء کوبریفنگ دی۔

ڈاکٹر مسعود افضل نے یونیو رسٹی آف میانوالی کے مسائل اورضروریات سے تمام عہدیداران کوتفصیل سے آگاہ کیاجس پر باہمی مشاورت کے بعد طیپایاکہ ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ اورڈاکٹر مسعود افضل باہمی مشاورت سے یونیورسٹی کے مسائل، محرکات اورضروریات پرمفصل رپورٹ تیار کریںنگے جس کے بعد لاہور میں اعلی سطح میٹنگ کاانعقادہوگا۔اس مقصد کے لئیایک وفدموقع پرتشکیل دیا گیا جوصوبائی وزیر جنگلات پنجاب سردار محمّدسبطین خان اور ڈاکٹرمسعودافضل کی قیادت میں آئندہ ہفتے گورنرہاؤس میں اہم معاملات پرگورنر پنجاب چودھری محمد سرورسے ملاقات کرے گا۔

اس ملاقات میں صوبائی وزیرہائیرایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز،سیکریٹری ہائیرایجوکیشن پنجاب میڈم ارم بخاری، وائس چانسلریونیورسٹی آف سرگودھاپروفیسر ڈاکٹراشتیاق احمداور وائس چانسلر یونیورسٹی آف میانوالی پروفیسر ڈاکٹر شاہدمنیر بھی شریک ہوں گے۔ملاقات میں یونیورسٹی آف میانوالی کے مسائل اور ضروریات پرانتہائی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

اس موقع پر سردارمحمّدسبطین خان نے بتایا کہ اس میٹنگ کے بعد یونیورسٹی آف میانوالی کا ایک نیا دور شروع ہوگاانہوں نے ڈاکٹر مسعود افضل اور انکی پوری ٹیم کی یونیورسٹی آف میانوالی کے لئے انتھک اوربے لوث جدوجہد کی زبردست انداز میں تعریف کی اوراپنی ہر ممکنہ مدد کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی آف میانوالی میں مستقل وائس چانسلر کی جلد ازجلد تعیناتی سمیت دیگرتمام امورکوگورنر پنجاب اورحکومت پنجاب سے حل کرائوںگااور انشاء اللہ اسیایک مثالی یونیورسٹی بنایا جائے گا۔وفدکے ارکان نیممبران سینڈیکیٹ کمیٹی سردار محمد سبطین خان,ملک احمد خان بھچر,ممبران پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر میانوالی کا شکریہ اداکیا۔