باغبا ن معیاری پیداوارکیلئے آم کے باغات لگانے کیلئے مناسب زمین کا انتخاب کریں،محکمہ زراعت

منگل 24 نومبر 2020 14:02

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2020ء) : باغبا ن بہتر اورمعیاری پیداوارکیلئے آم کے باغات لگانے کیلئے مناسب آب و ہوا اور زمین کا انتخاب کریں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے’’اے پی پی‘‘کو بتایاکہ آم کی بہتر کوالٹی کیلئے پانی کی فراوانی مناسب منصوبہ بندی اوربہتر اقسام کے آم کا انتخاب انتہائی ضروری ہے‘ آم کے باغات مربع و مستطیل نماطریقے سے لگائے جاتے ہیں ‘مربع نما طریقہ مستطیل نماطریقے کی نسبت زیادہ بہترہے تاہم اگر باقاعدہ سے آم کے پودوں کی کانٹ چھانٹ کی جائے تو مستطیل طریقہ سے فی ایکڑ پودوں کی تعدادمیں خاطرخواہ اضافہ ہوسکتا ہے ‘مستطیل طریقہ میں مشرق سے مغرب زیادہ فاصلہ جبکہ شمال و جنوب کی طرف کم فاصلہ رکھاجاتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ آم کی سفارش کردہ اقسام ثمربہشت چونسہ‘ سفیدچونسہ‘ سندھڑی اور دوسہری کے علاوہ مینگو ریسرچ اسٹیشن شجاع آبادکی نئی متعارف کردہ اقسام عالیشان ‘روضان‘حسان‘گولڈ اور آمینیاکاشت کی جائیں کیونکہ ان کی اندرو ن ملک اوربیرون ممالک میں بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کوپورا کیاجاسکے‘آم کے باغات کیلئے گرم مرطوب آ ب وہوا درکار ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :