پاکستان کی حوثی ملیشیاء کی جدہ، سعودی عرب میں تیل فراہمی کے ٹرمینل پر میزائل حملے کی شدید مذمت

سلامتی اور جغرافیائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کیخلاف ہم برادر سلطنت سعودی عرب کی مکمل حمایت اور یک جہتی کا اعادہ کرتے ہیں، ترجمان

منگل 24 نومبر 2020 15:35

پاکستان کی حوثی ملیشیاء کی جدہ، سعودی عرب میں تیل فراہمی کے ٹرمینل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) پاکستان سعودی عرب، جدہ میں تیل فراہمی کے ٹرمینل پر حوثی ملیشیاء کے میزائل حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس سے تیل کے ذخیرہ کو آگ لگ گئی لیکن اس پر کامیابی سے قابو پالیاگیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان ایسے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے جس سے برادر سلطنت سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور عام شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سلامتی اور جغرافیائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف ہم برادر سلطنت سعودی عرب کی مکمل حمایت اور اس سے یک جہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔