بھارتی ٹیم کو اپنی کارکردگی سے جواب دوں گا، ڈیوڈ وارنر

منگل 24 نومبر 2020 16:05

بھارتی ٹیم کو اپنی کارکردگی سے جواب دوں گا، ڈیوڈ وارنر
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھارت کے خلاف کرکٹ سیریز میں اپنے پلان کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ اگر میچز کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے ان سے چھیڑ چھاڑ کی یا جملے کسے تو وہ اس کا جواب غصے سے نہیں بلکہ اپنی کارکردگی سے دیں گے۔آسٹریلوی اوپنر کے مطابق آپ نہیں جانتے کہ آپ کے غصے کا آپ کے ساتھی کھلاڑیوں پر کیا اثر پڑے گا، اس لئے آپ کو تھوڑی شائستگی اور مخالف ٹیم کا زیادہ احترام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ارادہ کر رہا ہوں کہ کسی بھی طعنے کا جواب نہیں دوں گا بلکہ مثبت رویہ اپنائوں گا۔

متعلقہ عنوان :