بسوں ،ٹرکوں کی پیداوار۔۔۔۔فروخت میں کمی

ملک میں بسوں اورٹرکوں کی فروخت میں کمی

منگل 24 نومبر 2020 14:34

بسوں ،ٹرکوں کی پیداوار۔۔۔۔فروخت میں کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2020ء) ملک میں بسوں اورٹرکوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوںمیں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.43 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں ملک میں 1212 ٹرکوں اوربسوں کی پیداوارجبکہ 1290 کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 6.43 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں ملک میں 1382 یونٹس ٹرکوں اوربسوں کی پیداواراور1373 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2020 میں ملک میں 318 یونٹس بسوں اورٹرکوں کی پیداواراور366 یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی ، گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک میں 408 یونٹس بسوں اورٹرکوں کی پیداواراور303یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ان میں ہینو، ماسٹرز اورایسوزوکی بسیں اورٹرک شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :