نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا کے شیئرز منجمد کردیے ہی

ملزم پر بطور سیکرٹری کڈنی ہلزہاﺅسنگ اسکیم سے پلاٹ دینے کاالزام ہے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 نومبر 2020 15:03

نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا کے شیئرز منجمد کردیے ہی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 نومبر ۔2020ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا کے شیئرز منجمد کردیے ہیں. سلیم مانڈووی والا کے ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ 31 لاکھ روپے کے شیئرز منجمد کیے گئے اور احتساب عدالت نے سلیم مانڈووی والا کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے.

(جاری ہے)

نیب کے مطابق سلیم مانڈوی والا نے بے نامی دار ملازم طارق محمود کے نام شیئرز خریدے اور شیئرز کی خریداری کے لیے 3 کروڑ روپے کی رقم جعلی اکاﺅنٹ اے ون انٹرنیشنل سے آئی نیب نے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا کو اس کیس میں ملزم نامزد کیا تھا.

نیب راولپنڈی نے اعجاز ہارون کو جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار کیا تھا اور ملزم پر بطور سیکرٹری کڈنی ہلزہاﺅسنگ اسکیم سے پلاٹ دینے کاالزام ہے نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ اعجاز ہارون نے اومنی گروپ کو 12 پلاٹ فرضی ناموں پر جاری کیے اور ان پلاٹوں کی الاٹمنٹ بھی غیر قانونی طریقے سے کی گئی. پلاٹوں کی 144 ملین روپے کی رقم دو جعلی اکاﺅنٹس سے ادا کی گئی یہ اکاﺅنٹ اومنی گروپ کے لکی اور اے ون انٹرنیشنل کے نام پر تھے اعجاز ہارون کا شمار آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے.