کورونا وائرس:آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کو ”ورڈ آف دی ائیر“ منتخب کرنے میں دقت کا سامنا

کئی الفاظ کے مجموعے کو ”ورڈز آف ان پریزیڈینٹڈ ایئر“ یعنی غیر معمولی سال کے الفاظ کا نام دیا ہے.رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 نومبر 2020 15:25

کورونا وائرس:آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کو ”ورڈ آف دی ائیر“ منتخب کرنے میں ..
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 نومبر ۔2020ء) کورونا وائرس کی عالمی وبا سے جہاں دیگر معمولات زندگی تبدیل ہوئے وہیں رواں برس آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کو بھی ”ورڈ آف دی ائیر“ منتخب کرنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑا. آکسفورڈ انگلش ڈکشنری نے روایت سے ہٹ کر سال 2020 میں کسی ایک لفظ کو ”ورڈ آف دی ائیر قرار“دینے کے بجائے رواں برس استعمال ہونے والے کئی الفاظ کے مجموعے کو ”ورڈز آف ان پریزیڈینٹڈ ایئر“ یعنی غیر معمولی سال کے الفاظ کا نام دیا ہے.

(جاری ہے)

آکسفورڈ انگلش ڈکشنری نے ”کلائمٹ ایمرجنسی“ کو 2019 کا ”ورڈ آف دی ائیر“ قرار دیا تھا جبکہ 2018 میں ”ٹاکسک“ ورڈ آف دی ایئر قرار پایا تاہم آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کے مطابق سال 2020 ایسا سال نہیں جس میں کسی ایک لفظ کو ”ورڈ آف دی ائیر“ منتخب کیا جاسکے. اس لیے رواں برس جن ”ورڈز آف ان پریزیڈینٹڈ ایئر“ کا انتخاب ہوا ہے ان میں ”ایڈجیکٹیو“ یعنی گرامر کی رو سے ”صفت“ کو ظاہر کرنے والے الفاظ ہیں رواں برس آکسفورڈ ڈکشنری نے کورونا وائرس سے متعلق مشترکہ الفاظ ذخیرے میں شامل کیے ہیں جو تیزی سے زبان کا حصہ بنتے چلے گئے.

رواں برس جن الفاظ کا انتخاب کیا گیا ہے وہ ماہوار بنیاد پر زیادہ استعمال ہوئے ہیں جیسے جنوری میں آسٹریلیا کے جنگلات میں سیزن کی بدترین آگ لگنے کے بعد لفظ ”بش فائر“ زیادہ استعمال کیا گیا اسی طرح فروری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا کیس ختم ہونے پر لفظ ”ایکوئٹل“ متعدد مرتبہ استعمال ہوا. مارچ میں کورونا وائرس کی وبا کے آغاز پر مکمل طور پر نیا لفظ ”کووڈ 19 “سامنے آیا جسے پہلی بار 11 فروری کو استعمال کیا گیا تھا اسی طرح لاک ڈاﺅن، سوشل ڈسٹینسنگ اور ری اوپننگ جیسے الفاظ بھی کثرت سے استعمال ہوئے جو اب آکسفورڈ ڈکشنری کا حصہ بن چکے ہیں.

جون کی بات کی جائے تو اس مہینے میں ”بلیک لائیوز میٹر“ جیسی اصطلاح کے ساتھ ”کینسل کلچر“ اور ”بلیک، انڈیجینیئس اینڈ ادر پیپل آف کلر“ کا مخفف ”بی آئی پی اوسی“ یا”بیبوک“ بھی زیر استعمال آیا اگست کے لیے ”میل ان“ اور ”بیلاروسین“ کو ”ورڈز آف منتھ“ قرار دیا گیا”میل ان“ سے مراد امریکی صدارتی انتخاب کے لیے میل کے ذریعے ووٹنگ اور ”بیلا روسین“کا مطلب بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا دوبارہ متنازع انتخاب تھا.

برطانوی حکومت نے ستمبر میں بڑے پیمانے پر کرونا ٹیسٹنگ پروگرام کو”مون شاٹ“ کا نام دیا جو عام ہوا اکتوبر کے لیے جو دو الفاظ منتخب ہوئے وہ ”نیٹ زیرو“ اور ”سپراسپریڈر“ تھے”نیٹ زیرو“ کا اشارہ چینی صدر شی جن پنگ کا چین کو 2060 تک ”کاربن نیوٹرل“ کرنے کے اعلان سے تعبیر کیا گیا جبکہ ”سپراسپریڈر“ 70 کے عشرے میں استعمال ہوتا تھا جس کا بھرپور طریقے سے دوبارہ استعمال وائٹ ہاﺅس میں کووڈ 19 کے متعدد کیسز منظر عام پر آنے کے بعد ہوا.