کراچی،کورنگی میں زخمی ڈاکوئوں کی ہوشیاری بھی کام نہ آئی، ٹیکنا لوجی نے پکڑوا دیا

منگل 24 نومبر 2020 16:29

کراچی،کورنگی میں زخمی ڈاکوئوں کی ہوشیاری بھی کام نہ آئی، ٹیکنا لوجی ..
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) شہر قائد کراچی کے علاقے کورنگی میں زخمی ڈاکوئوں کی ہوشیاری بھی کام نہ آئی، ٹیکنا لوجی نے پکڑوا دیا۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو کو زخمی ہوئے تھے، زخمی ہونے پر ڈاکوئوں نے اپنا اسلحہ پھینکا اور اسپتال میں علاج کے لیے خود کو عام شہری ظاہر کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق دونوں ڈاکوئوں کے فنگر پرنٹس حاصل کیے تو اصل شناخت اور کرمنل ریکارڈ سامنے آ گیا، ملزمان نے اسپتال پہنچ کر فائرنگ کا مقام اور اپنی شناخت بھی غلط بتائی تھی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز زمان ٹائون میں جس دوران یہ واقعہ پیش آیا،دونوں ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے، ملزمان کی نشاندہی پر اسلحہ، چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے ہیں ۔