جسد خاکی کی واپسی کی تاریخ طے ہوتے ہی حکومت شہباز، حمزہ کی پیرول پر رہائی کیلئے رولز کے مطابق فیصلہ کریگی‘فیاض الحسن

دکھ کی اس گھڑی میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور پنجاب حکومت شریف خاندان کے ساتھ کھڑی ہے‘ صوبائی وزیر جیل خانہ جات

منگل 24 نومبر 2020 16:35

جسد خاکی کی واپسی کی تاریخ طے ہوتے ہی حکومت شہباز، حمزہ کی پیرول پر ..
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی اہم معاملہ ہے،پنجاب پرزن رولز 1978 کے رول 545-بی کے تحت متعلقہ ڈپٹی کمشنر 12 گھنٹے تک پیرول پر رہائی دے سکتا ہے،اس سے زیادہ مدت کے لیے رہائی کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اس سے پہلے دو سے تین دن اور بیگم کلثوم نواز کی وفات پر نواز شریف کو پانچ دن کی رہائی کی مثالیں موجود ہیں۔

بیگم شمیم اختر کے جسد خاکی کی واپسی کی تاریخ طے ہوتے ہی پنجاب حکومت ان رولز کے مطابق فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور پنجاب حکومت شریف خاندان کے ساتھ کھڑی ہے،حکومت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھ تجہیز و تکفین، مذہبی اور خاندانی رسومات کی ادائیگی پر ہر ممکن تعاون کرے گی،بزدار حکومت شریف خاندان کے اس نازک وقت پر نہ سیاست کر رہی ہے نہ کرے گی۔