نواز شریف کی عدم موجودگی کے باعث شہباز شریف ،حمزہ کو دو ہفتے کیلئے پیرول پر رہا کیا جائے‘آصف کرمانی

منگل 24 نومبر 2020 16:35

نواز شریف کی عدم موجودگی کے باعث شہباز شریف ،حمزہ کو دو ہفتے کیلئے پیرول ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی عدم موجودگی کے باعث شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو دو ہفتے کے لئے پیرول پر رہا کیا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر سے شریف خاندان کے لاکھوں چاہنے والے دور دراز علاقوں سے سفر کر کے تعزیت کے لئے آنا چاہتے ہیں۔اسلامی اقدار کا تقاضا بھی ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو تعزیت وصول کرنے کا زیادہ سے زیادہ وقت دیا جاناچاہیے۔