ہائیکورٹ کا پاسکو میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف کیس میںریکارڈجمع کرانے کیلئے تیسری بار مہلت مانگنے پر برہمی کا اظہار

منگل 24 نومبر 2020 16:35

ہائیکورٹ کا پاسکو میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف کیس میںریکارڈجمع ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ پاسکو میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف کیس میںحکام نے ریکارڈجمع کرانے کیلئے تیاری بار مہلت مانگ لی جس پر فاضل عدالت کی جانب سے سخت برہمی کاظہار کیا گیا ۔ محکمہ پاسکو میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کو درخواست گزار عادل رسول اور احتشام طارق وغیرہ نے چیلنج کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے دوران جبکہ محکمہ پاسکو کے حکام نے بھرتیوں کا ریکارڈ جمع کروانے کی بجائے تیسری مرتبہ وقت مہلت طلب کی جس پر فاضل عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ درخواست گزاروں کے وکیل اشفا ق احمد کھرل ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پاسکو حکام نے دوران بھرتی پی ٹی ایس ٹیسٹ میں فیل ، زائد العمر اور نا تجربہ کارامیدواران کو غیر قانونی بھرتی کیا بلکہ ایسے افراد کو بھی غیر قانونی بھرتی کیا جنہوں نے پی ٹی ایس ٹیسٹ میں شمولیت ہی اختیار نہیں کی تھی ۔