نواز شریف کی والدہ کی میت پرسوں لندن سے لاہور روانہ کیے جانے کا امکان

منگل 24 نومبر 2020 16:39

نواز شریف کی والدہ کی میت پرسوں لندن سے لاہور روانہ کیے جانے کا امکان
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت پرسوں جمعرات کو لندن سے لاہور روانہ کیے جانے کا امکان ہے۔اسحاق ڈار کے مطابق ضروری کاغذات بدھ تک تیار ہونے کا امکان ہے ۔یاد رہے کہ بیگم شمیم اختر کی میت گزشتہ روز ریجنٹ پارک مسجد کے سرد خانے میں منتقل کردی گئی تھی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کرگئی تھیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اخترکے سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا، انھیں الزائمر کی بیماری بھی لاحق تھی۔سابق وزیراعظم ان دنوں لندن میں علاج کیلئے مقیم ہیں جبکہ شہباز شریف جیل میں قید ہیں اور ان کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست دے دی گئی ہے۔