اینٹی ریپ بل کے مسودے کو حتمی شکل دیدی، شہزاد اکبر

منگل 24 نومبر 2020 16:50

اینٹی ریپ بل کے مسودے کو حتمی شکل دیدی، شہزاد اکبر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) وزیرِاعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ریپ کی روک تھام کیلئے تیار قانون (اینٹی ریپ بل) کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے ایک بیان میں وزیرِاعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہاکہ اینٹی ریپ بل کا مقصد متاثرین کا تحفظ اور ملزمان کا ریکارڈ رکھنا ہے، خصوصی عدالتوں سے مقدمات کی تیز اور موثر پراسیکیوشن بل میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :