زندگی میں کبھی نشہ آور ادویات کا استعمال نہیں کیا، شعیب اختر

بولنگ کی رفتار 100کرنے کیلیے ڈرگز کا سہارا لینے کا مشورہ دیا جاتا لیکن میں نے کبھی کان نہیں دھرے، سابق پیسر

منگل 24 نومبر 2020 17:10

زندگی میں کبھی نشہ آور ادویات کا استعمال نہیں کیا، شعیب اختر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ زندگی میں کبھی نشہ آور ادویات کا استعمال نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں سابق پیسر شعیب اختر نے کہا کہ زندگی میں کبھی نشہ آور ادویات کا استعمال نہیں کیا، بولنگ کی رفتار 100کرنے کیلئے ڈرگز کا سہارا لینے کا مشورہ دیا جاتا لیکن میں نے کبھی کان نہیں دھرے۔اینٹی نارکوٹکس کی تقریب میں انھوں نے کسی کا نام لیے بغیر بتایا کہ ڈرگز استعمال کرنے کی وجہ سے ایک انٹرنیشنل کرکٹر کا کیریئر ہی تباہ ہوگیا، انگلینڈ میں اسکینڈل سامنے آنے سے قبل محمد عامر کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی تھی مگر بری صحبت نے ان کو نقصان پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :