آسٹریلین بلے باز نے 65 گیندوں پر ڈبل سنچری بنا ڈالی

چیلٹن ہام پارک ٹیم کے زیک ریٹری نے میلبورن کیخلاف 208 رنز کی اننگ کھیلی،ایک اوور میں 6 چھکے بھی لگائے ،مجموعی طور پر 23 مرتبہ گیند کو ہوا میں بائونڈری کے پار پہنچایا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 24 نومبر 2020 17:01

آسٹریلین بلے باز نے 65 گیندوں پر ڈبل سنچری بنا ڈالی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 نومبر 2020ء ) ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری سکور کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی ،اس فارمیٹ میں صرف وہ بلے باز ہی ڈبل سنچری سکور کرسکتا ہے جس کی فارم شاندار چل رہی ہو یا پھر اسے حریف ٹیم کے بائولنگ پلان کے بارے میں مکمل علم ہو،حال ہی میں آسٹریلیا کی مقامی لیگ میں محض 65 گیندوں پر ڈبل سنچری سکور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے ایک بہترین بلے باز زیک ریٹری نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 65 گیندوں پر تیز ترین ڈبل سنچری سکور کرکے بہترین ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ۔ آسٹریلیا میں حال ہی میں کچھ لیگز کے میچز چل رہے ہیں جس میں چیلٹن ہام پارک ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی زیک ریٹری نے میلبورن کے خلاف صرف 65 گیندوں پر اب تک کی تیز ترین ڈبل سنچری سکور کرکے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا ہے ۔ زیک ریٹری نے مجموعی طور پر 208 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک اوور میں انھوں نے 6 چھکے بھی لگائے ، انہوں نے مجموعی طور پر اپنی اننگز میں 23 مرتبہ گیند کو ہوا میں بائونڈری کے پار پہنچایا۔                                                                                             
آسٹریلین بلے باز نے 65 گیندوں پر ڈبل سنچری بنا ڈالی