اسد شفیق بیٹنگ فارم دوبارہ حاصل کرنے کے لئے محمد یوسف کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں

مستقبل میں این سی اے کے بیٹنگ کوچ کے ساتھ دو یا تین چیزوں پر کام کرنے لاہور جاؤںگا: مڈل آرڈر بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 24 نومبر 2020 17:53

اسد شفیق بیٹنگ فارم دوبارہ حاصل کرنے کے لئے محمد یوسف کے ساتھ کام کرنے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 نومبر 2020ء ) مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے اپنی بیٹنگ میں بہتری کے لیے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) ،لاہور میں بطور بیٹنگ کوچ کام کرنے والے کی مدد حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ دورہ نیوزی لینڈ سے قبل 10 سال بعد پہلی بار پاکستان ٹیسٹ سائیڈ سے باہر ہونے والے اسد شفیق اپنی فارم دوبارہ حاصل کرنے اور قومی ٹیم کے سلیکٹرز کو ایک بار پھر متاثر کرنے کے خواہاں ہیں۔

پیر کو ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے 34 سالہ مڈل آرڈر بلے باز کا کہنا تھا کہ انہوں نے محمد یوسف سے بات کی اور انہوں نے مجھے قومی ٹی 20 کپ کے دوران این سی اے میں مدعو کیا، میں مستقبل میں ان کے ساتھ دو یا تین چیزوں پر کام کرنے لاہور جاؤں گا ۔

(جاری ہے)

کراچی میں پیدا ہونے والے بلے باز نے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جنوبی پنجاب کے خلاف جاری قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے راؤنڈ کے افتتاحی روز اپنی 24 ویں فرسٹ کلاس سنچری سکور کی۔

اسد شفیق کا مزید کہنا تھا کہ وہ اچھے آغاز کو بڑے سکور میں تبدیل نہیں کرپارہے تھے جس کا ان پر کافی دبائو تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے خلاف مقابلے میں انہوں نے لمبی باری کھیلی اور سنچری سکور کی، وہ آئندہ میچز میں بھی اسی طرح کی کارکرگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔