ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 24 نومبر 2020 18:05

ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں،ایڈیشنل ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ربنواز منہاس نے کہا ہے کہ ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں،انتظامیہ و پولیس سول اداروں کی مدد کیلئے چوکس ہے ، باہم کوارڈینیشن سے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

کرسمس کے موقع پر سکیورٹی،صفائی اور دیگر انتظامات یقینی بنائے جائیں گے ،تمام چرچز میں واک تھرو گیٹ ،سکیورٹی کیمرے اور دیگر انتظامات مکمل رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹر فیتھ ہارمنی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ضلع افسران کے ہمراہ ،حافظ عمر فاروق ،حافظ عبدالحمید عامر،فادر یعقوب اور دیگر موجود تھے ۔ ایڈشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ربنواز منہاس نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے بھرپور تعاون کے نتیجہ میں ضلع جہلم ہمیشہ امن و امان برقرار رکھنے میں کامیاب رہا، جہلم کو امن و امان کا گہوارہ بنانے میں ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :