پاکستان نے کورونا پرسروے کا دوسرا دور کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا

منگل 24 نومبر 2020 21:20

پاکستان نے کورونا پرسروے کا دوسرا دور کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) پاکستان نے کورونا پر سروے کا دوسرا دور کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے، وزارت صحت کے مطابق ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے عالمیا دارہ صحت کے تعاون سے متعدد شراکت داروں کے ساتھ مل سروے کا نفاذ کیا، ملک بھر میں ایس او پیز کو اپنانا بیماری کے پھیلاو کو روکنے کیلئے ضروری ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت نے کہاکہ پاکستان عالمی سطح پر مشق مکمل کرنے والے چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے، دس منتخب اضلاع میں اکتوبر کے آخر میں سروے کا دوسرا مرحلہ ہوا،منتخب افراد کے خون کے نمونوں میں اینٹی باڈیز کی جانچ کی گئی۔

وزارت صحت کے مطابق سروے میں 7 فیصد لوگوں کا کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، دیہی علاقوں میں کورونا کا پھیلاو اب بھی زیادہ ہے۔وزارت صحت کے مطابق لوگوں نے ایس او پیز پہ عمل در آمد یقینی بنایا، حساس افراد کا وائرس کی بروقت تشخیص کو یقینی بنایا گیا، حکومت پاکستان کورونا کی صورت حال پر بہت قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :