اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس،اشیا ئے ضروریہ کی دستیابی مانیٹرنگ اور قیمتوں کا جائزہ لیاگیا

عادی ناجائز منافع خوروں کی دکانیں سیل کرنے کا حکم،انتظامیہ نوٹیفائی کردہ قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنائے‘ وزیر صنعت و تجارت کی ہدایت

منگل 24 نومبر 2020 21:52

اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس،اشیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس منعقدہوا۔جس میں اشیا ئے ضروریہ کی دستیابی،قیمتوں اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت،کمشنر و ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے بعض علاقوں میں اشیا ضروریہ کی زائد نرخوں پر فروخت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عادی ناجائز منافع خوروں کی دکانیں سیل کرنے کا حکم دیا۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ آٹا، چینی، گھی، دالیں سبزیاں اور دیگر اشیا کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے اورمارکیٹوں میں مقامی سطح پر تیار ہو نے والی چینی پر فوکس کیا جائے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اجلاس میں شریک انتظامی افسران سے استفسارکیاکہ انتظامیہ خود قیمتیں نوٹیفائی کرتی ہے تو پھراس پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوتا۔انتظامی افسران قیمتیں نوٹیفائی کرنے کے بعد ان پر عمل درآمد بھی کرائیں یہ ان کی ذمہ داری ہے صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ دکانوں پر پینافلیکسز کی 100فی صد تنصیب یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا صوبے بھر میں قائم سہولت بازاروں سے عوام کو خاطر خواہ ریلف مل رہا ہے اور ان بازاروں میں آٹا، چینی، دالیں اور دیگر اشیا عام مارکیٹ کے مقابلے میں کم نرخوں پر مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام مارکیٹوں میں ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے انتظامیہ متحرک ہو کر کام کرے۔

متعلقہ عنوان :