محترمہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر جاتی امراء ،ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں اظہار تعزیت کیلئے آنیوالوں کاسلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا

قریبی عزیز و اقارب ،پارٹی کے سینئر مرکزی رہنمائوں اور اراکین اسمبلی نے مریم نواز سے ملاقات کرکے انکی دادی کے انتقال پر تعزیت کی

منگل 24 نومبر 2020 21:58

محترمہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر جاتی امراء ،ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور صدر محمد شہباز شریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر جاتی امراء رائے ونڈا ور ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میںاظہار تعزیت کے لئے آنیوالوںکاسلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

شریف خاندان کے قریبی عزیز و اقارب اور پارٹی کے سینئر مرکزی رہنمائوں اور اراکین اسمبلی نے جاتی امراء رائے ونڈ میں مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کرکے ان کی دادی کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا ۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میںبھی محترمہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری رہا ۔مسلم لیگ (ن)کے رانا ثنااللہ ،خواجہ احمد حسان، خواجہ سعد رفیق، انجینئر امیر مقام، مریم اورنگزیب، عطا تارڑ، رانا ارشد سمیت دیگر رہنما وں اورکارکنوں کی بڑی تعداد پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون آئی ۔ گزشتہ روز بھی محترمہ بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا ۔