مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا

منگل 24 نومبر 2020 21:58

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر160.63روپے اور اوپن مارکیٹ میں160.80روپے کی سطح پر آگیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں62پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید161.05روپے سے گھٹ کر160.43روپے اور قیمت فروخت161.25روپے سے گھٹ کر160.63روپے کی سطح پر آگئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید161روپے سے گھٹ کر160.50روپے اور قیمت فروخت161.30روپے سے گھٹ کر160.80روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سی189.80روپے سے بڑھ کر189.90روپے ہوگئی لیکن اس کے برعکس یورو کی قیمت فروخت90پیسے کی کمی سی191.80روپے سے گھٹ کر190.90روپے ہوگئی جبکہ1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید213.50روپے سے گھٹ کر212.50روپے اور قیمت فروخت215.50روپے سے گھٹ کر214.50روپے ہو گئی ۔