خطے کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 24.4 فیصد کمی

منگل 24 نومبر 2020 22:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) کورونا وائرس کے باعث رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران خطے کے ممالک کو کی جانے والی برآمدات میں 24.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2020 کے دوران افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، بھوٹان، نیپال اور مالدیپ کو برآمدات کا حجم 719.183 ملین ڈالر تک کم ہو گیا۔گزشتہ مالی سال میں اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 958.48 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران خطے کے ممالک کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 24 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔