قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے تمام ٹیسٹ کلیئر

منگل 24 نومبر 2020 19:41

قومی  کرکٹ ٹیم کے اوپنر  فخر زمان کے تمام ٹیسٹ کلیئر
اسلام آباد۔24نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24نومبر2020ء) :پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان کے کورونا سمیت تمام ٹیسٹ منفی آنے پر پی سی بی کے میڈیکل پینل نے کلیئر قرار دے دیا۔ منگل کو تمام رپورٹس کلیئر آنے پر 30 سالہ بلے باز کو لاہور سے آبائی شہر مردان روانہ ہونے کی اجازت مل گئی۔

(جاری ہے)

فخر زمان کو بخار کے باعث دورہ نیوزی لینڈ میں سکواڈ میں شمولیت کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور وہ دورے سے دستبردار ہوگئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی صحت اور حفاظت کے پیش نظرکیا ۔ پاکستان نیوزی لینڈ میں سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ٹی ٹونٹی میچ سے کرے گا جبکہ دو ٹیسٹ میچوں کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا۔