بھارتی اداکار وشوا موہن بڈولا 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

منگل 24 نومبر 2020 22:32

بھارتی اداکار وشوا موہن بڈولا 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) مشہور بھارتی اداکار وشوا موہن بڈولا 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی اداکار کا انتقال صبح ممبئی میں ہوا جہاں وہ بڑھاپے میں ہونے والے صحت کے مسائل کے باعث چل بسے۔

(جاری ہے)

وشوا موہن نے کئی ڈراموں اور فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں جن میں ’سوا دیس‘، ’پریم رتن دھن پایو‘، ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور دیگر شامل ہیں۔وشوا موہن بڈولا بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار ورون بڈولا کے والد تھے اور انہوں نے والد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :