پاکستانی طالبعلم نے بنا درد والی سوئی ایجاد کرلی

میر ابراہیم کی ایجاد نے تمام لیبارٹری ٹیسٹ پاس کرلیے ہیں اور اب اس کے کلینکل ٹرائلز کے نتائج کا انتظار ہے،رپورٹ

منگل 24 نومبر 2020 22:38

پاکستانی طالبعلم نے بنا درد والی سوئی ایجاد کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) پاکستانی طالبعلم نے بنا درد والی سوئی بنانے پر گلوبل پیڈیاٹرک ریسرچ انویسٹیگیٹر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔نجی میڈیکل یونیورسٹی کے 21 سالہ طالب علم میر ابراہیم ساجد کو یہ اعزاز سائنس کے عالمی جریدے نیچر کی جانب سے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیچر کیلئے اپنے ایک بلاگ میں میر ابراہیم نے اپنی اس ایجاد کے متعلق بتایاکہ اس کے والد ایک ڈاکٹر ہیں اور اسی لیے اس کا بہت وقت اپنے والد کے ساتھ ہسپتالوں میں گزرا ہے جہاں اس نے بچوں کو سوئی سے ڈرتے اور خوف کھاتے دیکھا جس پر اس نے ٹرائیپینوفوبیا (سوئی کا خوف) کا حل نکالنے کا فیصلہ کیا۔

میر ابراہیم کی ایجاد نے تمام لیبارٹری ٹیسٹ پاس کرلیے ہیں اور اب اس کے کلینکل ٹرائلز کے نتائج کا انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :