اے این پی کا سینئر صحافی اور چیف ایڈیٹر روزنامہ وحدت پیر سفید شاہ ہمدرد کی وفات پر اظہار تعزیت

مرحوم نے ہمیشہ پاکستان اور بالخصوص پختونخوا میں اظہار رائے کی آزادی کی جنگ لڑی، اسفندیارولی خان

منگل 24 نومبر 2020 22:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے سینئر صحافی اور روزنامہ وحدت کے چیف ایڈیٹر پیر سفید شاہ ہمدرد کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے ہمیشہ پاکستان اور بالخصوص پختونخوا میں اظہار رائے کی آزادی کی جنگ لڑی۔ وہ صحافیوں کی توانا آواز تھے اور ہمیشہ اصولی موقف کے ساتھ کھڑے رہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ صحافی برادری کے حقوق، پرنٹ میڈیا کی آزادی اور انکے حقوق کی جنگ میں میں پیر سفید شاہ ہمدرد کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔مرحوم نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورے ملک کے صحافیوں کی توانا آواز تھے۔اے این پی دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے