21واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ ،لاہور کنگز سینئرز نے الفتح سینئرز کو 79 رنز سے شکست دےدی

منگل 24 نومبر 2020 20:25

21واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ ،لاہور کنگز سینئرز نے الفتح سینئرز کو 79 رنز ..
لاہور۔24نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24نومبر2020ء) :شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے اکیسویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ سنٹرل پنجاب کے ناک آئوٹ میچ میں لاہورکنگز سینئرز نے الفتح سینئرز کو 79رنز سے شکست دے دی۔ لاہور کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے 29.3 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ کپتان اطہر محمود نے 48،واصف رفیق 27، ارشد بٹ 18، اسلم ملک 14، آصف ککی 15 اور محمد عارف نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 رنز ناٹ آﺅٹ بنائے۔

(جاری ہے)

الفتح سینئرز کی طرف سے اشفاق احمد نے 3/16، معظم شاہ 3/35، ساجد علی 2/31، چوہدری غضنفر 1/26 اور شاہد اقبال نے 1/41 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں الفتح سینئرز 22.4 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بناسکی۔ چوہدری غضنفر نے 33، شاہد اسحاق 28 اور ساجد علی نے 25 رنز ناٹ آﺅٹ بنائے۔ لاہور کنگز کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے واصف رفیق نے 3/11، نعیم رضا 2/11، عظمت نعیمی 2/22، آصف ککی 1/27 اور شرف الدین نے 1/28 وکٹ حاصل کیں۔ سیف اللہ، محمد وقاص امپائر جبکہ ساجد عثمان سکورر تھے۔

متعلقہ عنوان :