اداکارہ عروا حسین اور اداکار فرحان سعید کے درمیان علیحدگی ہو جانے کی اطلاعات

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق دونوں شوبز شخصیات نے باہمی رضامندی کے تحت 3 سالہ شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا

muhammad ali محمد علی منگل 24 نومبر 2020 23:53

اداکارہ عروا حسین اور اداکار فرحان سعید کے درمیان علیحدگی ہو جانے کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2020ء) اداکارہ عروا حسین اور اداکار فرحان سعید کے درمیان علیحدگی ہو جانے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اور ایک نجی ٹی وی چینل پر گردش کرتی خبروں کے مطابق ملک کی ایک اور معروف شوبز جوڑی نے علیحدگی اختیار کر لی۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فرحان سعید اور عروا حسین نے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق دونوں شوبز شخصیات نے باہمی رضامندی کے تحت 3 سالہ شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔



سوشل میڈیا پر فرحان سعید اور عروا حسین کی علیحدگی کی زیر گردش خبروں باعث دونوں فنکاروں کے مداح پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ان خبروں پر تاحال فرحان سعید اور عروا حسین کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں فنکاروں نے نہ ان خبروں کی تصدیق کی، نہ ہی تردید۔ جبکہ ابھی تک علیحدگی کی وجہ بھی سامنے نہ آسکی۔ ذرائع کے مطابق دونوں فنکاروں کے درمیان علیحدگی باہمی رضامندی سے اختیار کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ عروا حسین اور فرحان سعید نے 3 سال قبل شادی کی تھی جس کے بعد دونوں کی جوڑی نے خاصی شہرت حاصل کی تھی۔ جوڑی کو ملک کی مقبول ترین جوڑی بھی قرار دیا جاتا تھا، تاہم اب دونوں کی اچانک علیحدگی کی خبروں نے سب ہی کو حیران کر دیا ہے۔