e Prime نے لالچ اور دھوکہ دہی کی کہانی’’چمک‘‘ریلیزکردی

بدھ 25 نومبر 2020 12:53

e Prime نے لالچ اور دھوکہ دہی کی کہانی’’چمک‘‘ریلیزکردی
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) See Prime نے لالچ اور دھوکہ دہی کی کہانی 'چمک'ریلیزکردی۔See Prime پاکستان کا سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ڈیجیٹل انٹر ٹینمنٹ ہے جو منی ویب سیریز کے ذریعہ اپنے ناظرین کیلئے بامعنی مواد پیش کرکے ان کیلئے تفریح فراہم کرتاہے۔یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایک بارپھر آپ کیلئے ایک اوردلچسپ کہانی 'چمک'لے کر آیا ہے جولالچ، دھوکہ دہی اور پیسے پر مبنی ہے۔

'چمک' لالچ کی کہانی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح لالچ انسان کے اندر رچ بس جاتا ہے۔فرح نادر اور لائبہ خان نے ماں بیٹی یعنی شاہدہ اوررجا کے کردار ادا کئے ہیںجو آدمیوں کو ایک فراڈ کی اسکیم میں پھنساتی ہیں ۔ آدمی رجا کو پیسے بھیجتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس کی ماںزیر علاج ہے۔

(جاری ہے)

اس مختصر فلم کی ایگزیکٹیو پروڈیوسر سیمیں نوید کا کہنا ہے،-"ہر شخص کو زندہ رہنے کیلئے پیسے کی ضرورت ہے لیکن مسئلہ وہاں پیدا ہوتا ہے جب یہ ضرورت لالچ بن جاتی ہے۔

ہمیں، بطور انسان، یہ سمجھنا چاہئیے کہ برے کام کاانجام ہمیشہ برا ہوتا ہے۔"منصور سعید کی تحریر اور اسد پٹھان کی ہدایات میں بننے والی اس مختصر فلم کے معاون پروڈیوسر علی حسین اور محب بخاری ہیں۔ فلم کے نمایاں کرداروں میں فرح نادر، یاسر علی خان، لائبہ خان اور حماد خان شامل ہیں۔ 'چمک' اس بات کی بہترین مثال ہے کہ جو چیز جتنی آسانی سے آتی ہے اتنی ہی آسانی سے واپس چلی جاتی ہے اور اگر کوئی دوسروں کے ساتھ کوئی بدسلوکی کرتا ہے تو ایک دن اس کو بھی کسی اور سے بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس لئے کبھی بھی خود کو ایسی صورتحال میں ملوث نہیںکرنا چاہئیے اور اس کے حصول کیلئے اپنے قیمتی ذرائع اور وقت ضائع نہیں کرنا چاہئیے۔یہ مختصر فلم ناظرین کے لئے See Prime یوٹیوب چینل پر دستیاب ہے۔See Prime: ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم ہے جو عام ڈگر سے ہٹ کرناظرین کیلئے اصل اور منفرد موادپیش کرتا ہے۔ ان کہی کہانیوں اور ان دیکھے بیانیوں کی دنیا میں پہلی مرتبہ پاکستانی فلمسازوں کے مختصر قسم کے مواد کی متنوع کلیکشن لے کر آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :