کرونا جیسیاہم ایشو کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، شبلی فراز

اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹی میں شریک ہو کر کرونا کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے اپنی تجاویز دینی چاہئیں ، وزیر اطلاعات

بدھ 25 نومبر 2020 13:02

کرونا جیسیاہم ایشو کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، شبلی فراز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کرونا جیسیاہم ایشو کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کو پارلیمانی کمیٹی میں شریک ہو کر کرونا کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے اپنی تجاویز دینی چاہئیں ۔ انہوںنے کہا کہ عوام کی صحت اور زندگی کے معاملے پرمشاورت سے آگے بڑھنا چاہیے۔