ہائر ایجوکیشن نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

2018 میں پابندی کے باوجود غیر قانونی پروگرام کا اجراء تشویشناک ہے، یونیورسٹیاں فوری طور پر ایسے پروگرامز میں داخلے بند کردیں، ایچ ای سی

بدھ 25 نومبر 2020 13:02

ہائر ایجوکیشن نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء)ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 2018 کے بعد سے تمام 2 سالہ ڈگریاں غیر قانونی قرار دے دی گئی ہیں اور کسی بھی کالج سے بی اے، بی کام، بی ایس ای کی ڈگری نہیں ملے گی۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی کے مطابق2018 میں پابندی کے باوجود غیر قانونی پروگرام کا اجراء تشویشناک ہے، یونیورسٹیاں فوری طور پر ایسے پروگرامز میں داخلے بند کردیں۔ایچ ای سی نے کالج یونیورسٹیوں کو تنبیہ کی ہے 31 دسمبر 2018 کے بعد ایسی کسی ڈگری کو تسلیم نہیں کرے گی۔