چینی وزیر اعظم کا اوپن پالیسی اور مشترکہ مفادات کو فروغ دینے پر زور

بدھ 25 نومبر 2020 13:06

چینی وزیر اعظم کا اوپن پالیسی اور مشترکہ مفادات کو فروغ دینے پر زور
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2020ء) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے اوپن پالیسی اور مشترکہ مفادات کو فروغ دینے پر زوردیا ہے۔ چین کے وزیر اعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے پانچویں ون پلس سکس گول میز  کانفرنس میں شرکت کی جس میں عالمی بینک کے سربراہ  ،عالمی مالیاتی فنڈ کی ،عالمی تجارتی تنظیم کے نائب جنرل سیکریٹری ایلن وولف ،عالمی تنظیم برائے لیبر کے ڈائریکٹر جنرل گائے رائڈر ،اقتصادی تعاون و ترقیاتی تنظیم کے سیکریٹری جنرل اینجل گو رئیا اور فنانشل اسٹیبلیٹی بورڈ کے چیئرمین رینڈل نےبھی حصہ لیا۔

چینی وزراعظم نے کہا کہ کووڈ-19 کے شدید اثرات کے باوجود چینی معیشت مستحکم طور پر بحال ہو رہی ہے جس کے اسباب میں چین کی سلسلہ وار پالیسیوں کا نفاذ ،اصلاحات وکھلے پن کو فروغ دینا  ، ترقی کی مقامی قوت اور چین کی اندرونی مانگ کی وسیع  منڈی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چودہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی پر عمل کے دوران چین ،منڈی کے مطابق قانون کی حکمرانی اور بین الاقوامی معیار کے حامل کاروباری ماحول کی تشکیل دے گا۔

مزید اعلی معیار کی اوپن پالیسی کو  فروغ دیا جائے گا،علمی اثاثہ جات کے تحفظ کو مضبوط بنایا جائے گا اور اندرونی و بیرونی صنعتی اداروں کی یکساں مسابقت  کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوں نے آر سی ای پی پردستخط کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئےعالمی معیشت کی تشکیل کے لیے مشترکہ کوشش کا اعادہ کیا۔کول میز اجلاس میں شریک مختلف عہدے داران  نے اپنے خیالات  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وبا اور معیشت کے دوہرے چیلنجز  کے سامنے مختلف ممالک کو میکرو اقتصادی پالیسی کی ہم آہنگی کو مضبوط بناتے ہوئے عالمی اقتصادی بحالی کو فروغ دینا چاہیئے۔

مختلف فریق چین کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور مالیت،روزگار،غربت کے خاتمے،قرضوں کی کمی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے،کثیرالجہتی کی مشترکہ حمایت کرنے اور عالمی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے پر تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :