ابو ظبی کے ولی عہد اور اسرائیلی وزیراعظم نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کر دیئے گئے ، درخواست کمیٹی میں جمع

بدھ 25 نومبر 2020 13:57

ابو ظبی کے ولی عہد اور اسرائیلی وزیراعظم نوبیل امن انعام کیلئے نامزد ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) ابو ظبی کے ولی عہد اور اسرائیل کے وزیراعظم کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کردیا گیا۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ولی عہد محمد بن زاید النہیان کی نامزدگی کی درخواست نوبیل انعام کمیٹی میں جمع کرا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نوبیل امن انعام کی نامزدگی دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات بحال کرنے پر کی گئی ہے۔اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور ابو ظبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان کو نوبیل امن انعام یافتہ لارڈ ڈیوڈ ٹرمبل نے نامزد کیا ہے۔ناردرن آئرلینڈ کے سابق فرسٹ منسٹر لارڈ ڈیوڈ ٹرمبل کو 1998 میں نوبیل امن انعام دیا گیا تھا۔