دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی، چودہ لاکھ سے زائد افراد چل بسے

ایک کروڑ 71 لاکھ 37 ہزار 99 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، ایک لاکھ سے زائد کی حالت تشویشناک

بدھ 25 نومبر 2020 13:57

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی، چودہ لاکھ سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 1 لاکھ 5 ہزار 740 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 14 ہزار 868 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں ایک کروڑ 71 لاکھ 37 ہزار 99 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 3 ہزار 506 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 15 لاکھ 53 ہزار 773 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 65 ہزار 891 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 29 لاکھ 55 ہزار 7 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے امریکا میں 50 لاکھ 52 ہزار 432 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 23 ہزار 591 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 76 لاکھ 36 ہزار 684 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 34 ہزار 743 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 92 لاکھ 22 ہزار 216 ہو گئی۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 70 ہزار 179 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 61 لاکھ 21 ہزار 449 تک جا پہنچی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 50 ہزار 237 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 21 لاکھ 53 ہزار 815 رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 37 ہزار 31 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 38 ہزار 828 ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 43 ہزار 668 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 16 لاکھ 14 ہزار 126 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 55 ہزار 838 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 15 لاکھ 38 ہزار 794 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کٴْل اموات کی تعداد 51 ہزار 306 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 14 لاکھ 55 ہزار 22 ہو گئے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس 37 ہزار 432 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 13 لاکھ 81 ہزار 795 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 35 ہزار 677 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 12 لاکھ 62 ہزار 494 ہو چکی ہے۔سعودی عرب اسی فہرست میں 29 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 811 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 55 ہزار 741 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 68 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 469 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892 ہو چکی ہے، اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کٴْل تعداد 7 ہزار 803 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں 42 ہزار 115 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 867 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 32 ہزار 974 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔