جب انصاف کے نام پر کھلواڑ کیا جائے تو زیادہ بہتر یہی ہے نواز شریف بیرون ملک رہیں‘ سعد رفیق

ایسا ہوتا ہے لیڈر بیرون ملک بیٹھ کر تحریکوںکی قیادت کرتے ہیں، شہباز شریف ،حمزہ شہباز کو رہا کیاجانا چاہیے تھا ‘ میڈیا سے گفتگو

بدھ 25 نومبر 2020 14:04

جب انصاف کے نام پر کھلواڑ کیا جائے تو زیادہ بہتر یہی ہے نواز شریف بیرون ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جب انصاف کے نام پر کھلواڑ کیا جائے اور سازش کے جال بچھائے جائیںتو زیادہ بہتر یہی ہے نواز شریف بیرون ملک رہیں ، نواز شریف اپنا علاج کرائیں اور محفوظ رہیں ،ایسا ہوتا ہے لیڈر بیرون ملک بیٹھ کر تحریکوںکی قیادت کرتے ہیں، محترمہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رہا کیاجانا چاہیے تھا اور اس حوالے سے قانونی ضابطہ بھی موجود ہے۔

احتساب عدالت میںپیشی کے موقع پر اپنے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایساہوتاہے کہ سیاسی قیادت بیرون ملک بیٹھ کر اپنے نظریے کی حفاظت اور تحریکوں کو لیڈ کرتی ہے اور پاکستان میںبھی ایسا کئی بار ہواہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میںمہنگائی اوپر کی طرف جارہی ہے ، لوگ ایک وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں اور ان کے چولہے بجھ رہے ہیں ۔

کورونا تو ایک طرف ہے ملک کے معاشی حالات پہلے ہی تباہی کی جانب گامزن تھے ۔ انہوںنے کہا کہ حکمرانوں کوملک چلانے کاکوئی تجربہ ہے اور نہ ہی ان کی کوئی دلچسپی ہے،انہیں صرف ایک بات کا پتہ کے اپوزیشن کو جیلوں میں کس طرح ڈالنا ہے ۔حکومت کو چلے جانا چاہیے ہمیںکیوں زور لگانے پر مجبور کر رہے ہیں،2018 کا انتخاب سب کے سامنے ہے ،جیسے ہمیں نشان عبرت بنایا گیا اس سے کون واقف نہیں ،پی ڈی ایم کو ابھی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی طرف جانا چاہیے۔