قاسم باغ اسٹیڈیم کا دورہ کرنے پر پی ڈی ایم رہنمائوں کیخلاف چوری کا مقدمہ درج کرنا قابل مذمت ہے‘ مسلم لیگ (ن)

حکمرانوںکی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،ہماری تحریک پر امن ہے ،دما دم مست قلندر پرمجبورنہ کرو ، جنرل سیکرٹری اویس لغاری

بدھ 25 نومبر 2020 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ ملتان کی تاریخی جلسہ گاہ قاسم باغ اسٹیڈیم کا دورہ کرنے پر پی ڈی ایم رہنمائوں کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرنا قابل مذمت ہے ۔ اپنے بیا ن میںانہوںنے کہا کہ حکمرانوں کی عقل مائوف ہو چکی ہے اور ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،جھوٹے مقدمات حکمرانوں کو مہنگائی کے مارے ہوئے عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچا سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملتان کا جلسہ ہر صورت ہو گا ،ہماری عوامی تحریک پرامن ہے لیکن ہمیں دما دم مست قلندر پر مجبور مت کیا جائے ۔ انہوںنے کہاک ہ نا اہل حکمرانو، تاریخی پبلک مقام قاسم باغ اسٹیڈیم کو نو گو ایریا مت بنا ئوورنہ تمہیں کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی ،ملتان جنوبی پنجاب کا دل ہے اوراس شہر کے ساتھ کھلواڑ مت کرو،جھوٹے مقدمات ،ناجائز گرفتاریاں ،دبا ئوکے تحت سزائیں ،نیب ،ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن سمیت تمام حربے نااہل حکومت کو نہیں بچا سکتے ۔